369

کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تصویر میں موجود یہ تمام افرادکون ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کر لی ہے اور ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے جبکہ کپتان نے شادی پر نیک تمناﺅں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیاہے تاہم اب یہ بحث شروع ہو چکی ہے کہ خان کی شادی میں کن کن افراد نے شرکت کی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کر دہ تصویر میں جو شخصیات عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں ان تمام کے نام اور پہنچان سامنے آ گئی ہے ۔تقریب میں دولہن بشریٰ بی بی کی والدہ اور بھائی نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر دولہن کے بھائی مجتبیٰ وٹو کی فیملی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جن میں ان کی اہلیہ ، دونوں بیٹے اور بیٹی بھی شامل تھے ۔اس موقع پر بائیں طرف سب سے آخر میں کھڑے نوجوان شخص عون چوہدری ہیں جو کہ عمران خان کے انتہائی قریبی دوست بھی ہیں جبکہ اس موقع پر زولفی بخاری نے بھی شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں