115

شارجہ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا ہوگا

شارجہ: (آئی فورٹین نیوز) پاکستان سپر لیگ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ناقابل شکست کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

پی ایس ایل تھری کے مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، جہاں آج شارجہ کے میدان میں دوسرے مرحلے کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا ایونٹ کی سب سے مضبوط ٹیم کراچی کنگز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کا پہلی بار سپر لیگ تھری میں ٹاکرا آج رات 9بجے شروع ہوگا۔

سپر لیگ کے اس سپر میچ میں کراچی کنگز کے شاہد آفریدی، بابر اعظم، محمد عامر اور کپتان عماد وسیم، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے لیگ سپنر شاداب خان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اوپنر لیوک رونکی ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے۔ کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل سیزن تھری میں اب تک چار میچز کھیل کر ناقابل شکست ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 6 مرتبہ مدِ مقابل آچکے ہیں جن میں سے دونوں ٹیموں نے تین تین میچز میں فتح حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں