109

پی ایس ایل 3: ساتھی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے کیلئے قائل کروں گا،عمران طاہر

— فوٹو:فائل

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے اسٹار لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے لیے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان جانے کے لیے قائل کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز تک محدود کیا اور میچ بآسانی 9 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے عمران طاہر کا کہنا ہے کہ میری ہیٹ ٹرک اچھی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جب کہ ہماری جیت میں سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کی عزت کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے کردار کو سمجھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی جانب سے بھی پاکستان کھیلنے آیا تھا اور اب پی ایس ایل کے آخری مرحلے کے میچز کیلئے بھی پاکستان جاؤں گا اور میں سب ساتھی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان جانے کے لیے قائل کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں