111

کراچی میں فائنل ممکن بنانے پر سیٹھی کا وزیر اعلیٰ سندھ سے اظہار تشکر

ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے۔

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد ممکن بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

منگل کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نجم سیٹھی نے پی ایس ایل تھری کے فائنل کا انعقاد کراچی میں ممکن بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت کی خصوصی کوششیں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر نجم سیٹھی نے مراد علی شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچپسی سے 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل یقینی بنا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ میرے شہر اورمیرے صوبے کے عوام کے وقار کی بات ہے اور میری دلی خواہش تھی کہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہو۔

نہوں نے کہا کہ ایونٹ کو شایان شان منعقد کرانے کے لیے ہم مثالی انتظامات کررہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے فائنل کے موقع پر بھرپور انتظامات کیے جائیں گے جبکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں کے لیے بہترین سیکیورٹی کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔

مرا علی شاہ نے نجم سیٹھی کو کراچی میں انٹرنیشنل میچز کیلئے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اہلیان کراچی کو ایک طویل عرصے کے بعد بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا اور ہمیں امید ہے کہ یہ میچ یادگار ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں