8

کولن منرو اور کولن انگرام نے بھی پاکستان آنے کی ہامی بھرلی

پی ایس ایل میں کراچی کنگز میں شامل کولن منرو اور کولن انگرام نے بھی پاکستان آنے کی ہامی بھرلی۔

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن شروع ہونے جارہا ہے جس میں ڈیرن براؤ اور سنیل نارائن سمیت متعدد کرکٹرز پاکستان آکر کھیلنے کی حامی بھرچکے ہیں اور اب کراچی کنگز کے کھلاڑی کولن منرو اور کولن انگرام بھی پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

کیوی کرکٹر کولن منرو اور جنوبی افریقہ کے کولن انگرام سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو اور سنیل نارائن بھی پاکستان میں آنے کی حامی بھر چکے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ ہے۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے شروع ہوگا، پی سی بی اس بار پلے آف میچز اور فائنل سمیت آٹھ مقابلے لاہور اور کراچی میں کرانے کا عندیہ دے چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں