181

پاکستان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بھیجے گئے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے خط کا باضابطہ طور پر جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت بھی کردی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات کی بحالی، دو طرفہ تجارتی اور معاشی رابط بہتر بنانے پر بھی زور دیا جائے گاْ۔
چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے، جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں