15

95 سالہ شخص کی 81 سالہ خاتون سے شادی

یہ جوڑا اس بات ثبوت ہے کہ کوئی بھی فرد محبت میں مبتلا ہونے کے لیے کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔

جی ہاں امریکا میں 95 سالہ اولیور اسٹلسن اور 81 سالہ مارگریٹ میککوئے کی شادی نے سب کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی شادی رواں سال ستمبر میں ہوئی تھی۔

ان دونوں کی ملاقات کچھ عرصے پہلے ہوئی تھی اور اولیور بتاتے ہیں ‘ میں ایک رضائی بنانے والے کے پاس ایک خاتون کے ساتھ بیٹھا تھا ، جب اس رضائی بنانے والے نے وہ مجھے دینے سے انکار کیا تو اس خاتون نے مجھے ایک رضائی دے دی’۔

اور اس طرح دونوں کی محبت کا آغاز ہوا۔

مارگریٹ کے مطابق ‘ وہ میرے پاس آئے اور ان کے ہاتھ میں کاغذ کا ایک ٹکڑا تھا جس پر ان کا فون نمبر لکھا تھا جبکہ ایک پرانی طرز کا بچوں کا جوتا تھا، انہوں نے مجھے کہا میرے پاس تمہارے لیے ایک تحفہ ہے، تم بھی مجھے تحفہ دو، میرا نام اولیور ہے، کیا تم میرے ساتھ ڈنر کرنے چلو گی؟’

مارگریٹ نے ہاں کرکے اولیور کو حیران کردیا اور پھر ان دونوں کا تعلق تیزی سے آگے بڑھنے لگا۔

اسکرین شاٹ
پھر انہیں احساس ہوا کہ اب وہ ایک دوسرے کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتے تو انہوں نے باقی زندگی شوہر اور بیوی کے طور پر گزارنے کا فیصلہ کیا۔

مارگریٹ بتاتی ہیں ‘ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ہم ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے’۔

جوڑے کے مطابق ہم بہت، بہت زیادہ خوش ہیں، کیونکہ ہم اکھٹے کام کرتے ہیں، اکھٹے کھانا بناتے ہیں اور ایک دوسرے سے کبھی الگ نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں