12

امریکی وزیر خارجہ کا فوجی طیارے سے دورہ، عراقی عوام کا احتجاج

امریکی وزیر خارجہ نے فوجی طیارے کے ذریعے عراق کا دورہ کیا ہے جس پر عراقی عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیئو فوجی افسران اور مبصرین کے ہمراہ ایک فوجی طیارے کے ذریعے عراق پہنچے جس پر عراقی عوام نے اسی طرح شدید احتجاج کیا کہ جیسا انہوں نے پچھلے دنوں ٹرمپ کے خفیہ دورہ عراق پر احتجاج کیا تھا-

سوشل میڈیا کے بہت سے صارفین نے فوجی طیارے کے ذریعے پمپیؤ کے دورہ عراق کے الگ الگ معنی نکالتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی ہے-

کچھ صارفین نے کہا کہ پمپیؤ نے یہ دورہ اسی طرح سے کیا ہے کہ جیسا ٹرمپ نے رات کی تاریکی میں عراقی صوبے الانبار میں عین الاسد فوجی چھاؤنی کا کیا تھا اور یہ دونوں ہی دورے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی حکام ڈرے ہوئے ہیں-

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور پمپیؤ کے اس طرح کے دوروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کی نظر میں عراق کے اقتدار اعلی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ان صارفین نے اس طرح کے اقدامات کو عراقی عوام کی توہین قرار دیا-

عراقی پارلیمنٹ میں سیکورٹی اور دفاع کے کمیشن کے رکن کریم المحمداوی نے بھی فوجی طیارے کے ذریعے پمپیؤ کے دورے کو عراق کے قومی اقتدار اعلی کے لئے خطرہ اور ملک کی توہین قرار دیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں