32

وزیر اعظم 22 جنوری کو قطر روانہ ہوں گے، مختلف معاہدوں کا امکان

وزیر اعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلان کردیا گیا، وزیر اعظم 22 جنوری کو وفد کے ہمراہ قطر کے شہر دوحا پہنچیں گے جہاں وہ امیر قطر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے میں پاکستان اور قطر کے مابین مختلف معاہدوں کے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان قطر جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہاں سے اچھی خبر لے کر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں