58

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ شانزہ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

ابوظبی میں جاری میگا ایونٹ کے 50 میٹر فری اسٹائل میں شانزہ نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

پاکستانی پلیئر پوڈیم پر جب میڈل حاصل کرنے کے لئے پوڈیم پر آئیں تو ہال پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرو ں سے گونج اٹھا، اپنی کامیابی کے حوالے سے پاکستانی پلیئر شانزہ کا کہنا ہے کہ وہ آج جو کچھ بھی ہوں، اس ملک کی بدولت ہیں، مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے ملک وقوم کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں