181

اے بی ڈی ویلیئرزکی ورلڈکپ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں پاکستان بھی شامل

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ورلڈکپ کے حوالے سے سابق کپتان کی رائے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز کی فیورٹ ٹیموں میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان شامل ہے، اپنی ہوم ٹیم جنوبی افریقہ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ پروٹیز کے بھی کافی اچھے امکانات ہوسکتے ہیں لیکن میرے نزدیک وہ فیورٹ ٹیم نہیں کہی جاسکتی۔

ٹرافی جیتنے کے حوالے سے میزبان انگلینڈ اور بھارت کافی مضبوط امیدوار ہیں جب کہ آسٹریلوی ٹیم پانچ بار ورلڈ چیمپئن بن چکی ہے، پاکستان انگلش سرزمین پر دو برس پہلے چیمپئنزٹرافی اپنے نام کرچکا ہے، اس لیے میری نظر میں ان چاروں ٹیموں میں سے ہی کوئی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین ون ڈے فارمیٹ کا پلیئر قرار دیتے ہوئے اس کا اپنے سے موازانہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ ویرات بھی میری طرح فائٹر ہے جو مشکل لمحات میں بھی ہار نہیں مانتا اور میری ہی طرح کوشش کرتا ہے کہ اچھی بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کی فتح ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں