94

بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل کی کپتانی چھن گئی

بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی بھی چھن گئی۔

آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی بھی چھن گئی، ان کی دستیابی کے باوجود حیدرآباد سن رائزرز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو کپتان مقرر کیا ہے۔ وارنر کی ہی قیادت میں سن رائزرز آئی پی ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے مگر اس بار انھیں اس ٹیم میں ایک عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا ہوگا۔

یاد رہے کہ خود کرکٹ آسٹریلیا ڈیوڈ وارنر کو مستقبل میں قیادت کیلیے نااہل قرار دے چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں