14

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروس معطل

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس معطل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی سروسز ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے متاثر رہی اور اس دوران یورپ، امریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنارہا۔

خبرایجنسی کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف حصوں میں معطل ہوئی، تاہم سروسز معطل ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں