117

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت مین 32 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کر پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے سونے کی لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت 32 ڈالر اضافے کے بعد 1437 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

بلین مارکیٹ میں اضافے کے منفی نتائج مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے کو ملے اور قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشدکے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 856 روپے کا اضافہ ہوا۔

کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین اضافے کے بعد فی تولہ 84 ہزار اور دس گرام 72 ہزار 16 روپے کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالر کمی ہوئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ 900 اور دس گرام 700 روپے کم ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں