104

پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چھٹی کردی

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے، کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے، تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی اکثریت قومی ٹیم کے لیے ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے حق میں ہے جب کہ معاون اسٹاف میں غیرملکی شامل ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں