75

ڈالر کی قدر گرنے کے بعد سونے کی قیمت بھی گر گئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوکر 87 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

جمعے کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہوا اور 158 اعشاریہ 25 پیسے کم ہوکر 157 روپے 40 پیسے پر بند ہوا، اسی طرح عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی ردوبدل کے 1496 ڈالر پر مستحکم رہی۔

ڈالر کی قیمت گھٹنے اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوکر 87 ہزار 100 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے گھٹ کر 74 ہزار 674 روپے تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں