101

35 سال پہلے دفن کی جانے والی خاتون کا جسد خاکی محفوظ

سخی حسن قبرستان کے گورکن خادم حسین نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے دوران قبرستان زیر آب آنے کے بعد ایک ایسی قبر بھی سامنے آئی ہے جس میں 35 سال قبل دفن کی جانے والی خاتون کا جسد خاکی جوں کا توں موجود ہے۔

خادم حسین کے مطابق قبرستان میں دنیاوی لحاظ سے کامیاب اور معروف شخصیات کے علاوہ برگزیدہ ہستیاں مدفون ہیں۔ ایسی ہی ایک قبر جس میں 35 سال قبل خاتون کی تدفین کی گئی تھی، بارش اور سیوریج کے پانی سے متاثر ہوئی۔ گورکن کے مطابق، کراماتی طور پر اس قبر میں سیوریج کا پانی داخل تو ہوا ہے لیکن قبر میں موجود جسد خاکی کو چھوئے بغیر ہی دوسری جانب مڑ گیا۔

خادم حسین کا کہنا ہے کہ بندے اور رب کا تعلق انسانی سوچ سے بالاتر ہے جس کی یہ ایک مثال ہے۔ سخی حسن کا قبرستان ایسی بے شمار شخصیات کا مدفن ہے۔ خادم حسین نے کہا کہ قبرستان میں جمع ہونے والے گندے پانی سے یقیناً ان برگزیدہ ہستیوں کی قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔
گورکن نے کہا کہ جو لوگ اس غفلت کے ذمے دار ہیں، ان میں سے بھی بیشتر کو وفات کے بعد اسی قبرستان میں دفن ہونا ہوگا۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ فوری طور پر قبرستان سے گندگی ہٹانے کا کام شروع کیا جائے، عام شہری بھی اس کار خیر میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں