24

سوار کو دیکھتے ہی مرنے کی اداکاری کرنے والا ڈرامے باز گھوڑا

جانور بھی بہانے باز ہوچکے ہیں اور اب جنوبی کوریا کے ایک گھوڑے کو ہی دیکھیے کہ جب بھی کوئی اس پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے، یہ گھوڑا خود کو زمین پر گرا کر مرنے کی اداکاری کرتا ہے۔

اس کی ویڈیو دنیا بھر میں مشہور ہورہی ہے اور اس کی سست روی و چالاکی پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ جیسے ہی کوئی سوار اس پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ خود کو زمین پر گرادیتا ہے جبکہ سوار کے دور جانے پر یا کسی کھانے کی چیز پر یہ آنکھیں کھول دیتا ہے۔

مشہور مجرم کی قبر پر اس کا مجسمہ اور قیمتی کار کا ماڈل نصب

اس گھوڑے کا نام جنگ گانگ ہے جسے دنیا کا سب سے چالاک اور ڈرامے باز گھوڑا کہا جاتا ہے لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اسے سیاحوں کو خوش کرنے کے لیے زمین پر مردہ گرنے کی تربیت دی گئی ہے یا پھر ازخود اس نے یہ صلاحیت پیدا کی ہے۔

گھوڑے کے مالک نے اس کی دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ سب سے پہلے گھوڑے کے مرنے کی اداکاری کی ویڈیو 2015ء میں منظرِ عام پر آئی تھی۔ یہ گھوڑا کبھی کبھار نیچے گرنے کے بعد اپنی آنکھیں بھی بند کرلیتا ہے اور نتھنے پھلاتا رہتا ہے۔ اگر اسے مزیدار گاجر کھلائی جائے تب بھی یہ نہیں جاگتا۔

جنگ گانگ گھوڑے کو پوری دنیا میں غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوچکی ہے ۔ فیس بک پر جاری اس کی ایک ویڈیو اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس ہڈ حرام گھوڑے کی ویڈیوز پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ایک شخص نے لکھا میرا اس وقت یہی رویہ ہوتا ہے  جب میری والدہ مجھے برتن دھونے کے لیے آواز دیتی ہیں۔ ایک اور شخص نے کہا کہ یہ گھوڑا کاہل نہیں بلکہ بہت ہی ہوشیارہے جو بوجھ اٹھانے سے کتراتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں