157

شہبازشریف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست اعتراض ‏لگا کر واپس جبکہ عدالتی حکم پر عمل در آمد کروانے کی متفرق درخواست پر سماعت کل کے ‏لیے مقرر کر دی ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست ‏میں وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا ،وفاق حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ‏ہے۔

درخواست میں موقف جس اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو علاج کیلئے ‏بیرون جانے کی اجازت دی تھی،عدالتی حکم کے باوجود میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک ‏جانے کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ کرنے پر متعلقہ افسران کے ‏خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث کوئی توہین ‏عدالت سمیتب دیگر درخواستیں وصول نہیں کی جا رہی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کی متفرق ‏درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا ‏کہ لاء افسران اور ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں حکم سنایا گیا، جو آئی میل اور ٹیلی فون ‏کے ذریعے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا تھا،ایف آئی اے شہباز شریف کو باہر جانے سے روکنے ‏کے لیے عذر تلاش کرتے رہے، عدالت سات مئی کو جاری کیے گئے فیصلے پر عملدرآمد کے ‏احکامات جاری کرئے_‏

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں