504

سعودی عرب: 15 لاکھ ریال لوٹنے والا تین رکنی غیر ملکی گروہ گرفتار

ریاض: سعودی عرب کی پولیس نے 15 لاکھ ریال لوٹنے والے نوجوانوں پر مشتمل تین رکنی غیرملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں تین رکنی غیرملکی گرفتار کیا، جن کی عمریں بیس سے تیس سال کے درمیان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے تارکین کا تعلق یمن سے ہیں، ملزمان نے اسلحے کے زور پر رقم منتقل کرنے والی گاڑی کو روکا اور 15 لاکھ ریال لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ بھی کی، پستول کے خول کی وجہ سے گروہ تک پہنچنے میں مدد ملی۔

پولیس کے مطابق کارروائی میں دو افراد ملوث تھے، جنہوں نے ڈرائیور کو اسلحے کے زور پر دھمکا کر رقم کا باکس چھینا جبکہ تیسرے نے رقم ٹھکانے لگانے اور رہائش میں مدد فراہم کی۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم میں سے 14 لاکھ 75 ہزار ریال برآمد ہوئے، ملزمان نے بتایا کہ انہوں‌نے 25 ہزار ریال خرچ کردیے۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی اور بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد تینوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں