191

کیپٹن (ر) صفدر؛ نیب کی گرفتاری کیخلاف تفصیلی فیصلہ جاری

پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی گرفتاری ‏کیخلاف درخواست پرتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس لعل جان خٹک نے13صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ تحریرکیا جس میں کہا گیا ہے کہ ‏نیب کے کیپٹن صفدر کی وارنٹ گرفتاری بد نیتی پرمبنی ہے، دستاویز، کارڈ سے پتہ چلتا ہے ‏کیپٹن(ر) صفدر نیب ٹیم کےسامنےپیش ہوئے، ضمانت کے بعد بھی درخواست گزارعدالت میں ‏ریگولر پیش ہوتے رہے اور درخواست گزار نے نیب کے سامنے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائی۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب نے 2018 میں درخواست گزار کو نوٹس جاری کیا پھر 2019 میں نیب ‏نے درخواست گزار کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا،خواست گزار حکومت کے ساتھ نیب کا بھی ناقد ‏رہا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نیب کے ساتھ تعاون کرے، درخواست گزار تعاون نہ ‏کرے تو نیب ضمانت منسوخی کیلئےرجوع کرسکتاہے، پشاور:قانون کے مطابق نیب ایک آزاد ادارہ ‏ہے نیب کا کام معاشرے سےکرپشن کا خاتمہ، کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرناہے۔

ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ کانیب کیخلاف فیصلے کا بھی ذکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں