19

کورونا کے باعث ایشیا کپ ٹی 20 ملتوی کردیا گیا

کولمبو: کورونا وائرس کے باعث سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ ٹی 20 ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا، ایشیا کپ آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول تھا۔

سربراہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ نہیں ہوگا، ممکن ہے کہ اسے دو ہزار تئیس تک ملتوی کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا اور پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی، جس کے باعث لگتا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ نہیں ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایشیا کپ کو 2023 تک ملتوی کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں