487

محمد حفیظ کا کریبئین پریمیئر لیگ سے معاہدہ

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کریبئین پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کربیبئین پریمیئر لیگ میں گیانا واریئرز کی نمائندگی کریں گے، حفیظ کے علاوہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی سی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

محمد حفیظ نے 2017 اور 2019 میں سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریوٹس کی نمائندگی کی تھی۔

لیگ کا آغاز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے بعد ہوگا، سی پی ایل بائیو ببل میں 28 اگست سے شروع ہوگی، لیگ میں 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

قبل ازیں کریبئن پریمیئر لیگ نے قومی کرکٹر حیدر علی کو ٹاپ کیٹگری میں پک کیا تھا، حیدر علی کو جمائیکا تلاواز کی جانب سے بونس کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز (ایک کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے این او سی ملنے پر حیدر علی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال دو ستمبر کو نوجوان کرکٹر حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری بنائی تھی، جس کے بعد حیدر علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں